2 نومبر 2025 - 01:03
ایران نے دنیا کے طاقتور ترین فضائی دفاعی نظام کو شکست دی، مگر کیسے؟

اسرائیل اور اس کے حامیوں کی 12 روزہ مسلط کردہ جنگ کے دوران ایرانی میزائلوں نے 11 ممالک کے جدید دفاعی نظام کو شکست دے کر مقبوضہ علاقوں میں اپنے اہداف کو نشانہ بنایا۔ یہ کامیابی دنیا کے عظیم ترین دفاعی نظام کے خلاف ایران کی میزائل طاقت کا زبردست عملی مظاہرہ تھا۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف اسرائیل کی مسلط کردہ 12 روزہ جنگ کے دوران، ایران کی مسلح افواج نے اپنی میزائل طاقت کے کچھ حصے کا مظاہرہ کرتے ہوئے، صہیونی دشمن اور اس کے مغربی حامیوں کی متعدد اور پیچیدہ دفاعی پَرَتوں کو شکست دی اور میزائلوں سے مقبوضہ علاقوں میں پہلے سے متعینہ اہداف کو نشانہ بنایا۔ ایک ایسا اقدام جسے عسکری ماہرین خطے میں ایران کی تزویراتی بلوغت اور ڈیٹرنس کی عظمت کا مظہر سمجھتے ہیں۔

اس رپورٹ کے مطابق ایران کے میزائل آپریشن لانچ کے لمحے سے لے کر ہدف پر لگنے کے لمحے تک کئی نازک مراحل سے گذرے ہیں۔

ایران نے دنیا کے طاقتور ترین فضائی دفاعی نظام کو شکست دی، مگر کیسے؟

اسرائیلی فوج کے انٹیلی جنس مرکز "گاو یام" ٹیکنالوجی پارک پر حملہ

پہلے مرحلے میں ترکیہ، قطر اور قبرص میں نیٹو کے ریڈاروں نے ایرانی میزائلوں کا سراغ لگایا اور ان کی نگرانی شروع کر دی اور امریکی سینٹرل کمانڈ  کو معلومات فراہم کر دیں۔

اگلے مرحلے میں قطر، سعودی عرب، عراق، شام، بحرین اور متحدہ عرب امارات میں امریکہ اور نیٹو کے اڈوں نے اپنے دفاعی نظام کو مکمل چوکس کر دیا۔

مزید برآں، امریکی، برطانوی، فرانسیسی، جرمن اور اطالوی بحری جنگی جہازوں نے بحیرہ احمر اور بحیرہ روم میں میزائلوں کی پرواز کا راستہ روکنے کے لئے کارروائی کی، لیکن اس وسیع نیٹ ورک کے باوجود ایرانی میزائلوں کا ایک قابل ذکر حصہ ان نظامات کی رکاوٹوں کو پیچھے چھوڑنے اور صہیونی ٹھکانوں تک پہنچنے میں کامیاب رہا۔

ایران نے دنیا کے طاقتور ترین فضائی دفاعی نظام کو شکست دی، مگر کیسے؟

ایرانی میزائل سے ہونے والے نقصان کا جائزہ لینے کے لئے نیتن یاہو کا وائزمین انسٹی ٹیوٹ کا دورہ

نور عجیب در آسمان ایران: موشک‌ قاره‌پیما یا آزمایش موشکی ناموفق؟!

آخری مرحلہ میزائلوں کا مقبوضہ علاقوں میں داخل ہونا تھا، جہاں آئرن ڈوم، ڈیوڈ سلنگ اور ایرو ڈیفنس سسٹم نے ایرانی میزائلوں کا مقابلہ شروع کیا۔ تاہم، متعدد میزائل ان تمام رکاوٹوں کو عبور کرنے میں کامیاب ہو گئے اور دشمن کے فوجی اور سکیورٹی اہداف کو انتہائی درستگی اور کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا۔

ایران نے دنیا کے طاقتور ترین فضائی دفاعی نظام کو شکست دی، مگر کیسے؟

فوجی ماہرین نے اس بات پر زور دیا کہ 11 ممالک کے دفاعی نظاموں سے ایرانی میزائلوں کا کامیاب سفر ایران کی میزائل ٹیکنالوجی میں تکنیکی اور آپریشنل جست کی ترجمانی کرتا ہے۔ حالیہ ڈرون اور دفاعی پیشرفت کے ساتھ اس کامیابی نے ایک اعلیٰ علاقائی طاقت کے طور پر  ایران کی پوزیشن مستحکم کر دی ہے۔

تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ آپریشن کا پیغام واضح ہے۔ ایران دفاعی تیاری کے عروج پر ہے، کسی بھی خطرے کا جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے، اور کوئی دفاعی ڈھال، حتیٰ کہ ایک کثیر القومی دفاعی شیلڈ بھی، اسلامی جمہوریہ ایران کی قوت ارادی اور مقامی ٹیکنالوجی کا مقابلہ نہیں کر سکتی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

 

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha